لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس114.36پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5022.99 پربندہوا

پیر 24 فروری 2014 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس114.36پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5022.99 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر114 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔34کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،16کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ64کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل49لاکھ59 ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ کے19لاکھ43ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ)کے9 لاکھ50 ہزار 500حِصص۔ جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے3لاکھ46ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.14روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.46 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں