پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں لاہور ریجن کے انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

پیر 24 فروری 2014 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں لاہور ریجن کے انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ۔ ایل سی سی اے کی عبوری کمیٹی کی زیر نگرانی ہونے والے تین روزہ ٹرائلز 24فروری سے 26فروری تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں نارتھ زون کے ٹرائلز ایل سی سی اے گرانڈ ، ایسٹ زون کے ٹرائلز اتفاق گراؤنڈ جبکہ ویسٹ زون کے ٹرائلز سٹیگ کرکٹ گرانڈ ماڈل ٹان میں لئے جائیں گے ۔

نارتھ زون کے ٹرائلز کی سلیکشن کمیٹی میں سعود احمد خان اور طاہر محمود ، ایسٹ زون کی سلیکشن کمیٹی میں بلال احمد اور اعجاز شاہ جبکہ ویسٹ زون کے ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی کامران خان اور ملک شکیل اختر پر مشتمل ہو گی ۔ واضح رہے کہ ٹرائلز پہلے 6فروری سے 9فروری تک شیڈول تھے جو بارشوں کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں