ایشیاء کپ میں زیادہ میچ کھیلنے کااعزاسری لنکاکی ٹیم کے پاس ہے

پیر 24 فروری 2014 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء)ایشیاء کپ میں زیادہ میچ کھیلنے کااعزاسری لنکاکی ٹیم کے پاس ہے۔سری لنکانے43میچ کھیلے،29میچ جیتے اور14میچ ہارے سری لنکاکی کامیابی کاتناسب67.44فیصدہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے39میچ کھیلے،24میچ جیتے،14میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہابھارت کی کامیابی کاتناسب63.15فیصدہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرپاکستان نے 35میچ کھیلے ،21میچ جیتے،13میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاپاکستان کی کامیابی کاتناسب61.76فیصدہے۔

چوتھے نمبرپربنگلہ دیش نے33میچ کھیلے،4میچ جیتے اور29میچ ہارے بنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب12.12فیصدہے۔پانچویں نمبرپرہانگ کانگ اوریواے ای کی ٹیموں نے4،4میچ کھیلے اورتمام میچوں میں شکست کاسامناکرناپڑا۔ہانگ کانگ اوریواے ای کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں