ایشیاء کرکٹ کپ کے 11ایونٹس میں بھارت 5مرتبہ کامیابی سمیٹ کر سر فہرست ،سری لنکانے 4 اورپاکستان نے 2مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا

پیر 24 فروری 2014 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) اب تک کھیلے گئے ایشیاء کرکٹ کپ کے 11ایونٹس میں میں بھارت نے 5مرتبہ ،سری لنکانے4مرتبہ اورپاکستان نے 2مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔بارہویں ایشیا ء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش ،سری لنکااورافعانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک کھیلے جانیوالے ایشیاء کپ کے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی تفصیل یہ ہے۔

پہلے ایشیاء کپ کافائنل 13اپریل 1984ء کوپاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین شارجہ میں کھیلاگیاجوبھارت نے پاکستان کو54رنزسے شکست دے کرجیتا۔دوسرے ایشیاء کپ کافائنل6اپریل 1986ء کوپاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولمبومیں کھیلاگیاجوسری لنکانے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔

(جاری ہے)

تیسرے ایشیاء کپ کافائنل4نومبر1988ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین ڈھاکہ میں کھیلاگیاجوبھارت نے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔

چوتھے ایشیاء کپ کافائنل4جنوری1991ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولکتہ میں کھیلاگیا جوبھارت نے سری لنکاکو7وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔پانچویں ایشیاء کپ کافائنل14اپریل 1995ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین شارجہ میں کھیلاگیا جوبھارت نے سری لنکاکو8وکٹوں سے ہراکرجیتا۔چھٹے ایشیاء کپ کافائنل 26جولائی1997ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولمبومیں کھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو8وکٹوں سے شکست دے کرجیتا۔

ساتویں ایشیاء کپ کافائنل 7جون2000ء کوپاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین ڈھاکہ میں کھیلاگیا جوپاکستان نے سری لنکاکو39رنزسے شکست دے کرجیتا۔آٹھویں ایشیاء کپ کافائنل یکم اگست2004ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کولمبومیں کھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو25رنزسے شکست دے کرجیتا۔نویں ایشیاء کپ کافائنل6جون2008ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کراچی میں کھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو100رنزسے شکست دے کرجیتا۔

دسویں ایشیاء کپ کافائنل 24جون2010ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین دھمبولامیں کھیلاگیاجوبھارت نے سری لنکاکو81رنزسے شکست دے کرجیتا۔گیارہویں ایشیاء کپ کافائنل پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین ڈھاکہ میں کھیلاگیاجوپاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد2رنزسے جیتا۔دیکھنایہ ہے کہ بارہواں ایشیاکپ کونسی ٹیم جیتتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں