ذوالقرنین حیدر نے ایف ایم 101سے خصوصی شو کا آغاز کر دیا

پیر 24 فروری 2014 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر نے ریڈیو پاکستان لاہور سنٹر سے خصوصی شو کا آغاز کر دیا ۔ اس شو کو ہر پیر کی شپ 6بجے سے 8بجے ایف ایم 101سے پیش کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

ذوالقرنین حیدر کے ایف ایم 101سے اب تک چار شوز آن ائیر ہو چکے ہیں ۔ ان کے شو میں مختلف نامور شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ریڈیو سننے والوں کی لائیو کالز بھی سنیں جاتی ہیں ۔ اس خصوصی شو کے پروڈیوسر ابرار ندیم ہیں ۔ پروڈیوسر ابرار ندیم کی کاوشوں کی بدولت ایف ایم 101سے ہر پیر کو ذوالقرنین حیدر کے شو کو سننے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں