اداکارہ ثناء کے صاحبزادے اذلان امام کی ڈاگ شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت
تازہ ترین : 1

اداکارہ ثناء کے صاحبزادے اذلان امام کی ڈاگ شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) کراچی میں بچوں کے لئے خصوصی ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اعلیٰ نسل کے کتوں نے حصہ لیا ۔ اس ڈاگ شو کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں بچوں نے اپنے کتوں کو مقابلے کے لئے پیش کیا ۔ اس شو کے مہمان خصوصی اداکارہ ثناء کے صاحبزادے اذلان امام تھے جن کو کتوں سے بے پناہ لگاؤ ہے ۔ شو کے آخر میں اول آنے والے ڈاگ اور اس کے مالک بچے کو خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔

وقت اشاعت : 24/02/2014 - 13:56:32

اپنی رائے کا اظہار کریں