جب میں بیمار تھا تو پرستاروں نے بھی میری صحت بارے گھر آکر پوچھا جو میرے لیے حیران کن تھا ‘ شوکت علی

پیر 24 فروری 2014 13:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) فوک گلوکار شوکت علی نے کہا ہے کہ مجھے اپنی بیماری کے دوران احساس ہوا کہ اس ملک کو لوگ مجھ سے کس قدر محبت کرتے ہیں ، آپریشن کے بعد تمام نامور اداکاروں نے میری عیادت کی اور میری صحت کے لئے دعائیں بھی کیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں بیمار تھا اس وقت میرے پرستاروں نے بھی فون کر کے اور گھر آکر میری خیریت کے بارے میں پوچھا جو کہ میرے لیے حیران کن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف لاہور سے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے میرے چاہنے والوں نے میری صحت کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔ شوکت علی نے مزید کہا کہ جس طرح میرے پرستاروں نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اس سے میں اب اپنے پرستاروں کا مقروض ہو گیا ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں