وسائل کا رخ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 24 فروری 2014 13:41

وسائل کا رخ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے انتہائی تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو رول ماڈل صوبہ بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں