تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا‘ نجی ٹی ..
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر ..

تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا‘ نجی ٹی وی،عمران خان کی وطن واپسی پر طالبان سے دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کرینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان کی وطن واپسی پر طالبان سے دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائیگا۔ نجی ٹی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدیداروں نے متفقہ طور پر آپریشن کی حمایت کر دی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آپریشن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گی۔ تحریک انصاف نے طالبان سے غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور عمران خان کی برطانیہ سے وطن واپسی پر طالبان پر دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2014 - 20:36:54

اپنی رائے کا اظہار کریں