طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے خود کرنا ہے ،آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا‘ امریکی سفیر، امریکہ مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے ،ہمارے روابط عوام کی خوشحالی کیلئے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں لاہور ثقافتی مرکز ہے‘رچرڈ اولسن
اتوار 23 فروری 2014 20:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے خود کرنا ہے اور آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا، امریکہ مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے اورہمارے روابط عوام کی خوشحالی کیلئے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں لاہور ایک ثقافتی مرکز ہے اور یہاں کے تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
اتوار کے روز لٹریری فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ لٹریری فیسٹول قابل تعریف اقدام ہے اور اسے یو ایس قونصلیٹ کے ذریعے سپورٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں لاہور ثقافت کا مرکز ہے اسکی تاریخی عمارتیں قابل تعریف ہیں۔(جاری ہے)
امریکہ نے مسجد وزیر خان ، سنہری مسجد اور عالمگیری گیٹ کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے ۔
دہشٹگردی کے باعث پاکستان کی ثقافت متاثر ہو رہی ہے ۔ا نہوں نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے پاکستان سے رابطے اسکی عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہیں ۔مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے خود کرنا ہے اور آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستحکم پاکستان کے خواہشمند ہیں اور اسکے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس