ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کیلئے کشتیاں جلا کر آیا ہوں ‘ خواجہ سعد رفیق،چین سے انجنوں کی فراہمی آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ،اپنی فیکٹریوں میں بھی بھرپور کام جاری ہے ‘ وزیر ریلوے

اتوار 23 فروری 2014 16:01

ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کیلئے کشتیاں جلا کر آیا ہوں ‘ خواجہ سعد رفیق،چین سے انجنوں کی فراہمی آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ،اپنی فیکٹریوں میں بھی بھرپور کام جاری ہے ‘ وزیر ریلوے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کیلئے کشتیاں جلا کر آیا ہوں ،حکومت کی نیک نیتی اور محکمے کے افسران اور مزدوروں کی دن رات کی محنت سے مقصد کی طرف تیزی سے پیشرفت جاری ہے ، مسافروں کی حفاظت کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ اقدامات اٹھائیں گے اور اسکے لئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ، چین سے انجنوں کی فراہمی آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے اور اپنی فیکٹریوں میں بھی بھرپور کام جاری ہے ۔

ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے یہ وزارت محمد نواز شریف نے دی ہے اور وہ کارکنوں کی صلاحیتوں بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ ریلوے میں کوئی میگا کرپشن نہیں اور تمام معاملات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لئے اپنی کشتیاں جلا کر آیا ہوں اور اب تک کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں ۔

ریلوے کے افسران اور مزدور کام کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔ انشا اللہ جلد وہ دن آئے گا جب ریلوے کا خسارہ صفر کر کے اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ریلوے ٹریکس پر ہونے والے نا خوشگوار واقعات سے دلی دکھ ہوا ہے اور میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس کے لئے جدید نظام لایا جارہا ہے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ محکمہ ریلوے نے شفاف طریقے سے انجنوں کی خریداری شروع کی ہے اور چین سے انجنوں کی فراہمی محکمے کیلئے آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ۔ فریٹ آپریشن کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے ریلوے کی آمدنی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں