گورنمنٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی ،لاہور ..
تازہ ترین : 1

گورنمنٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی ،لاہور ، اسلام آباد ، پشاور سے حج اخراجات 302381‘کراچی ، سکھر اور کوئٹہ سے 287381روپے ہونگے

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گور نمنٹ حج سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گی - لاہور ‘ اسلام آباد اور پشاور سے حج واجبات تین لاکھ دو ہزار تین سو اکیاسی (3,02,381)روپے فی کس جبکہ کراچی ‘ سکھر اور کوئٹہ سے دو لاکھ ستاسی ہزار تین سو اکیاسی (287,381) روپے ہوں گے- اس کے علاوہ تمام عازمین کو سعودی عرب میں40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات کے لئے کم از کم 1500ریال کا بندوبست بھی اپنے طور پر ہی کرنا ہوگا-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2014 - 13:02:26

اپنی رائے کا اظہار کریں