پنجاب بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیومہم (کل) سے شروع ہو گی ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل،صوبہ بھرکے 5سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے، محکمہ صحت

اتوار 23 فروری 2014 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پنجاب بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیومہم کل ( پیر)سے شروع ہو گی جسکے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ 26 فروری تک جاری رہنے والی اس مہم میں صوبہ بھرکے 5سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی طرف سے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات بھی ترتیب دئیے گئے ہیں۔

پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ پرائمری سکولوں ، بازاروں ، پبلک مقامات ، بس سٹینڈز ، ریلوے اسٹیشنز ، ایئرپورٹس ، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی کیمپ قائم کئے جائینگے ۔محکمہ صحت کے مطابق26فروری کو مہم کے اختتام پذیر ہونے پر 27اور 28 فروری کو کیچ اپ ڈے کے طورپر بھی محکمہ صحت کاعملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں