پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے پاکستان ٹیم کو ایونٹ سے آوٴٹ کردیا ہے۔ پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکے گی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی خبر کے مطابق ٹورنامنٹ اب چھ ٹیموں تک محدود کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پچھلے کئی ماہ سے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا، پی ایچ ایف نے اس بارے میں حکومت سے فنڈزکا مطالبہ بھی کیا تھا مگر ہاکی فیڈریشن کو تاحال اعلان شدہ دس کروڑ روپے کی گرانٹ نہیں مل سکی، اسی سبب کیمپ بھی نہیں لگایا جاسکا اور اب پاکستان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پاکستان پہلی بار یہ ایونٹ نہیں کھیلے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/02/2014 - 22:38:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں