وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے قطر کے سفیر کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقا ت کے فروغ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 فروری 2014 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے قطرکے سفیر سیار عبدالرحمان جاسم المودہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات موجودہیں۔پاکستان قطرکے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔قطرکے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی حکومت اور عوام پاکستان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور قطر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں