پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے رودو بدل کا امکان

ہفتہ 22 فروری 2014 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے رودو بدل کا امکان ہے،پٹرول دو روپے 53پیسے فی لیٹر سستا جبکہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کا تیل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات ساڑھے تین روپے فی لٹرسستی ہونے کا امکان ہے،پٹرول کی قیمت میں دو روپے ترپین پیسے،ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے پچاس پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اکاون پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تیرہ پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں سینتالیس پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگراستائیس فروری کو قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کرے گاجبکہ وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں اطلا ق یکم مارچ کوکریگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں