لاہور ، جوہرٹاؤن واقعہ ،شواہد کے مطابق شبہ کینسر کے مریض نذیر پر ہی جاتا ہے ‘ ڈی ..
تازہ ترین : 1

لاہور ، جوہرٹاؤن واقعہ ،شواہد کے مطابق شبہ کینسر کے مریض نذیر پر ہی جاتا ہے ‘ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن،یہ نہیں ہو سکتا کہ باہر کا دشمن سات افراد کو ایک طرح اور آٹھویں کو زہر دے کر مارے ‘ ذوالفقار حمید

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے کہا کہ جوہرٹاؤن میں پیش آئے اندوہناک واقعہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سے شبہ کینسر کے مریض نذیر پر ہی جاتااوریہ نہیں ہوسکتا کہ باہر کادشمن 7افراد کو ایک جیسے اور 8ویں کو زہردے کرماردے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پانچوں افراد کے موبائل فونز کا ڈیٹا مل گیا ہے جس سے تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب ،بلڈ ٹیسٹ اور دیگرامواد کی رپورٹس آنے کے بعد ہی صورتحا ل واضح ہوگی ۔امید ہے کہ اگلے دوہفتوں میں تفشیش مکمل ہوجائے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/02/2014 - 20:40:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں