وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ
تازہ ترین : 1

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے کولکتہ (بھارت) سے آئے ہوئے صحافیوں کے 13 رکنی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا۔ صوبائی وزیر تعلیم و سپورٹس رانا مشہود احمد خاں نے وزیر اعلی کی نمائندگی کی ۔ وفد کی قیادت کولکتہ پریس کلب کے صدر دسدپتا سنگپتا کر رہے تھے۔استقبالیہ میں معروف صحافی مجیب الرحمن شامی، امتیاز عالم، سہیل وڑائچ، پرویز بشیر ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا محمد ارشد، پریس سیکرٹری ٹو وزیر اعلی شعیب بن عزیز، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت مومن آغا اور ڈی جی پی آر اطہر علی خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وفد کے اراکین نے لاہور میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدمات اور مختلف مقامات پر میزبانی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا دورہ ان کے لئے ناقابل فراموش ہے اور وہ یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ باہمی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرومنصوبے کی گیارہ میں تکمیل، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن جیسے منصوبوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور وزیر اعلی کے صوبے کی ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/02/2014 - 17:20:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں