وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا دورہ چین توانائی کے بحران سے نمٹنے کے بہت اہمیت کا حامل ہے ‘ عرفان دولتانہ

ہفتہ 22 فروری 2014 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا دورہ چین توانائی کے بحران سے نمٹنے کے بہت اہمیت کا حامل ہے ، چین کا تاریخی سرمایہ کاری پیکج پاکستان کی قیادت پر چینی حکومت کے اعتماد کا اظہار ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے طول و عرض پر چھائے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے مکمل طور پر چھٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں بجلی کے منصوبوں کے لئے تیار حکمت عملی کو جنگی بنیادوں پر عملی جامہ پہنا رہی ہے اور نندی پور اور قائد اعظم سولر پارک اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنہا پسندی اور لوڈشیڈنگ پاکستان کے دو بڑے مسائل ہیں لیکن انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے بھی توانائی کے بحران کو ختم کرنا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں