دورہ یورپ میں توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی ،پرستاروں کا وسیع حلقہ حیرانی کا باعث ..
تازہ ترین : 1

دورہ یورپ میں توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی ،پرستاروں کا وسیع حلقہ حیرانی کا باعث تھا ‘ نیہا بلوچ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) اداکارہ نیہا بلوچ نے کہا ہے کہ دورہ یورپ میں توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے ، یورپ میں پرستاروں کا ایک وسیع حلقہ میرے لیے حیرانی کا باعث تھا ۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یورپ کے تمام شہروں میں ہمار ا اسٹیج ڈرامہ ” اج رل کے گزاراں گے رات “ کو جس قدر کامیابی اور مقبولیت ملی وہ میرے لیے باعث اطمینان ہے ۔ ڈرامے کی کامیابی کا کریڈٹ تمام فنکاروں کو جاتا ہے جنہوں نے ٹیم ورک کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور خاص طور پر ڈرامہ پروموٹر ساجد چوہدری نے اداکاروں کا ہر طرح سے خیال رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ یورپ میرے لیے انتہائی مفید اور کامیاب ثابت ہوا ہے جس پر بہت خوش ہوں ۔

وقت اشاعت : 22/02/2014 - 13:38:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں