ملک کی ترقی کیلئے محنت اورلگن سے کام کرنیوالی قومیں ہی سرخرو رہ سکتی ہیں، وزیراعظم نواز شریف

جمعہ 21 فروری 2014 17:47

ملک کی ترقی کیلئے محنت اورلگن سے کام کرنیوالی قومیں ہی سرخرو رہ سکتی ہیں، وزیراعظم نواز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج مقابلے کے اس دور میں صرف وہی قومیں سرخرو رہ سکتی ہیں جو محنت اور لگن سے اپنے ملک کی ترقی کےلئے کام کرتی ہیں۔لاہور میں اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں خود بھی کرکٹ کھیلتا رہا ہوں اور کرکٹ سے اب بھی بہت لگاؤ ہے، مجھے کھیل صرف اس لئے پسند نہیں کہ وہ آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس لئے بھی کہ کھیل آپ کو قابل قدر مقابلے کا موقع فراہم کرتا ہے جو عمدہ کردار کی ضمانت ہے۔

ایک صحت مند جسم ہی تخلیقی ذہن کو پروان چڑھا سکتا ہے، اس لئے طلبا اور نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینا اور اسے اس طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کہا کہ میڈیسن ایک مقدس پیشہ ہے، جس کا تعلق انسانی زندگی کو خطرات سے بچانا اور ایسا ماحول کا پیدا کرنا ہے جس میں انسانی جسم خطرات سے محفوظ ہو کر پھل پھول سکے۔ اس پیشے میں بیمار کا خیال رکھنا اور اسے توجہ دینا نہایت ضروی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اور مریض کے درمیان تعلق سماجی روایت سے ہٹ کر ایک انسانی رشتے کی مانند ہوتا ہے جو ایک دوسرے کے دکھ درد محسوس کرکے اس کا مداوا کرتا ہے۔ ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت اہم ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ تندرست زندگی گزارنے کےلئے صحت مند جسم ضروری ہے، صحت مند انسان کی ناصرف عمر لمبی ہوتی بلکہ مضبوط جسم کی بدولت وہ معاشرے میں فعال اور کارآمد شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس وجہ سے موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نہ صرف نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہیں بلکہ تمام وسائل بھی بروئے بھی کار لارہے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج مقابلے کے اس دور میں وہی قومیں سرخرو رہ سکتی ہیں جو سخت محتت اور لگن سے اپنے ملک کی ترقی کےلئے کام کرتی ہیں اس لئے میری نصیحت کے لئے اپنے پیشے اور اس سےجڑے فرائض کو ذمہ داری سے نبھائیں اور انسانی خدمت کےلئے اپنی بہترین خدمات پیش کریں اسی میں دین اور دنیا کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کےحصول کی جستجو اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہیں لیکن میری یہ خواہش ہے کہ طالبعلم اچھے انسان بن کر ابھریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں