کراچی، آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں شائقین فٹ بال کو مایوسی کا سامنا

جمعہ 21 فروری 2014 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایک سروے کے مطابق شائقین فٹ بال کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب اس ٹورنامنٹ میں آل پاکستان کے نام پر صرف کے پی ٹی فٹ بال ٹیم حصہ لے رہی تھی جبکہ نیشنل بینک کی جونئیر ٹیم حصہ لے رہی ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے کوئی خاص ٹیم نہیں اس پروگرام کے آرگنائزر صرف اپنی من پسند ٹیموں کو اپنے من پسند ریٹائرریفریز اپنی من پسند ٹیموں کو جتوانے میں مصروف عمل ہیں اسلئے شائقین فٹ بال کو بڑی مایوسی کا سامنا ہے شائقین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے عوام میں فٹ بال کو دیکھنے کا شوق ختم ہو جائے گا کیونکہ دوران میچ بزرگ ریفری کا کھلاڑیوں سے تلخ کلامی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو کسی بھی صورت اسپورٹس کے لئے نامناسب ہے اس لئے کراچی کی ٹیموں نے نیشنل بینک کے اسپورٹس آفیسر اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو کسی اور اسٹیڈیم میں منتقل کیا جائے اور کسی ذمہ دار شخص کو اس ایونٹ کا آرگنائزر مقرر کیا جائے کیونکہ اس ٹورنامنٹ کی مد میں نیشنل بینک لاکھوں روپے خرچ کررہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ سراسر بدنیتی اور بددیانتی پہ مشتمل ہے اور اسی وجہ سے کراچی کے کلبوں اور شائقین فٹ بال میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں