لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تاجروں اور ضلعی انتظامیہ میں تصادم، کئی گاڑیاں نذرآتش

جمعہ 21 فروری 2014 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) ٹاؤن شپ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ بازار میں لاہور ڈویلوپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بغیر اطلاع دیئے کارروائی شروع کی تو تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ایل ڈے اے کے اہلکاروں پر پتھروں اور ڈنڈوں کی بارش کردی جب کہ گاڑیوں کو بھی آگ لگادی جس کے باعث ایل ڈے اے تمام اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے خلاف امتیازی سلوک کیا جارہا جو لوگ بااثر ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جب کہ غریب تاجروں اور دکان داروں کے سامان کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے سائن بورڈ پر لگی قرآنی آیات کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں