گاجر کا استعمال جلد اور چھاتی کے کینسر کے لئے مفید ہے‘ حکماء

جمعہ 21 فروری 2014 15:04

گاجر کا استعمال جلد اور چھاتی کے کینسر کے لئے مفید ہے‘ حکماء

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء )تر گرم تاثیر کی حامل گاجر میں وٹامن ای کا بھر پور خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا جوس تولیدی صحت، کئی اقسام کے کینسر، امراض جگر کیلئے بہت مفید ہے،اسکے علاوہ اس کا استعمال نظر اور دل کیلئے بھی زود اثر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ادارہ تحقیقات طبیہ رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام فرحت دواخانہ المدینہ روڈ لاہور میں منعقدہ مجلس مذاکرہ ”گاجر اور انسانی صحت“کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد افضل میو، حکیم غلام فرید میر، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم غلام سرور بھٹی نے کیا ۔

حکماء نے کہا کہ گاجر کے اندر پائے جانے والے فائبر انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ گاجر کا رنگ جتنا گہرا ہو گا اس میں کیروٹین بھی اتنا زیادہ ہو گا۔ گاجر کا جوس کئی اقسام کے کینسر، جیسے جلد اور چھاتی کا کینسر وغیرہ کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں