لاہور،فحش ویڈیو کی عکسبندی ، میرا اور کیپٹن نوید کو دوبارہ نوٹس جاری

جمعرات 20 فروری 2014 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) لاہور کی مقامی عدالت نے فحش ویڈیو کی عکسبندی پر اداکارہ میرا اور اسکے شوہر کیپٹن نوید کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26فروری تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ضرغام نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے غیراخلاقی فلم کی عکس بندی کر کے اسے انٹرنیٹ پر نشر کر کے اسلامی حدود سے تجاوز کیا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے احکامات صادر کئے جائیں ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے اداکارہ میرا کے دفاع کیلئے وکیل کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے وکالت نامے کو بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بیرون ملک ہے انکے وکیل کی جانب سے پیش کیا جانے والا وکالت نامہ جعلی ہے ۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں