لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس11.28پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4879.04 پر بند ہوا

جمعرات 20 فروری 2014 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس11.28پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4879.04 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر104 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،23کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل35لاکھ50 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ کے 11 لاکھ 44 ہزار 500حصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ)کے11 لاکھ23 ہزار حِصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے2 لاکھ87ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت0 1.5روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی مری بریوری کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت19.75 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں