لاہور بار کے عہدیداروں کیخلاف ریفرنس واپس نہ لئے گئے 24فروری کو آئندہ کا لائحہ عمل وضع کرینگے‘ چوہدری اشتیاق،لاہور کو دو سیشن عدالتوں میں تقسیم کرنے پر احتجاج کو روکنے کیلئے عہدیداروں کیخلاف ریفرنس بھجوائے گئے ‘ پریس کانفرنس

جمعرات 20 فروری 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری محمد اشتیاق نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے لاہور بار کے عہدیداروں کیخلاف پنجاب بار کونسل کو ریفرنس بھجوانے پر شد ید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کو دو سیشن عدالتوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کیخلاف احتجاج کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ،22فروری تک ریفرنس واپس نہ لئے گئے تو سوموار کے روز آئندہ کی حکمت عملی وضع کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم لادی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا بیحد احترام کرتے ہیں کیو نکہ آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے وکلاء نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی منتخب ہونے والی باڈی نے عدلیہ سے ہر طرح کا تعاون کیا ہے ۔ لیکن لاہور کو دو شیشن عدالتوں میں تقسیم کرنے کیخلاف احتجاج پر ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے ۔22 فروری تک عہدیداروں کے خلاف پنجاب بار کونسل کو بھجوائے گئے ریفرنس واپس نہ لئے گئے تو سوموار سے اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کرینگے اور پھر مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں