پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول،پاکستان و بھارت پنجاب گیمز 2 مارچ سے شروع ہوں گی
جمعرات 20 فروری 2014 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پنجاب ا نٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کا آغاز2 مارچ سے ہوگا۔ تین روزتک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارتی پنجاب کا 99 رکنی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے یکم مارچ کو لاہور پہنچے گاجس میں 82 کھلاڑی اور 17 آفیشلز شامل ہوں گے۔ پاکستان اور بھارتی پنجا ب کے کھلاڑیوں کے مابین مڈ ریسلنگ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم، باڈی بلڈنگ کے الحمراء کلچرل کمپلیکس، ویٹ لفٹنگ کے الحمراء کلچرل کمپلیکس، رسہ کشی کے پنجاب سٹیڈیم، آرم ریسلنگ ( مرد و خواتین )پنجاب سٹیڈیم ، میٹ ریسلنگ کے جمنیزیم ہال این پی ایس سی اور کبڈی ( مردوخواتین ) کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گے۔
پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کی تیاری کیلئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہیں جہاں کھلاڑیوں کو تربیت کے سخت مراحل سے گزارا جارہا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان و انڈیا گیمز کیلئے منتخب کی گئیں ٹیموں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے ، کیمپ میں شامل کھلاڑیو ں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور سہولیات دی جارہی ہیں۔ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان و انڈیا گیمز سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
پاکستان و انڈیا پنجاب گیمز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان مقابلوں دیکھنے کیلئے شائقین ملک بھر سے لاہور پہنچیں گے۔ عثمان انور نے کہاکہ پاکستانی کبڈی ٹیم نے گزشتہ سال بھارت میں جاکر ورلڈکپ میں حصہ لیا اس بار بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین روایتی کھیل کے دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت