تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی‘ یاسر گیلانی
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی‘ یاسر گیلانی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے آج تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی کے حوالے سے فیصلہ کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئی ہے اور ان کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کریں گے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2014 - 13:19:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں