لاہور، متاثرین نے گیس پائپ لائن کی بحالی کے لئے آنیوالی ٹیموں کو کام سے روکدیا،مشینری پر قبضہ کر لیا،بحالی کے کاموں میں14گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر ،پولیس اور انتظامیہ نے مداخلت کر کے کام شروع کر ایا

بدھ 19 فروری 2014 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) دھماکے سے تباہ کی جانے والی 36انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کی بحالی کیلئے آنیوالی ٹیموں کو متاثرین نے کام سے روکدیاجسکے باعث 14گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر ہو گئی ،پولیس اور انتظامیہ نے مداخلت کر کے کام شروع کر ایا ۔ سوئی گیس حکام کے مطابق تحریب کاروں نے پنجاب کی سرحد سے 15کلو میٹر دو رگھوٹکی کے مقام پر سوئی گیس کی 36انچ قطر پائپ لائن کو رات تقریباً سوا تین بجے دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے سسٹم سے 400ملین کیوبک فٹ گیس کا اضافی شارٹ فال پیدا ہو گیا ۔

گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے عام لوگوں کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا اور جب سوئی گیس کا عملہ مشینری کے ہمراہ بحالی کے لئے پہنچا تو متاثرین نے کام کرنے سے روکد دیا اور مشینری پر قبضہ کر لیا جسکے بعد بحالی کے کام میں14گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں پولیس اور انتظامیہ نے متاثرین کو نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد ٹیموں کو کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔

حکام کے مطابق گیس پائپ لائن کی مکمل بحالی میں 24سے 23گھنٹے درکار ہیں ۔ اس واقعے کے بعد بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر روک دی گئی ہے جبکہ تیس انچ قطر کی متبادل پائپ لائن سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس سے شارٹ فال میں 150ملین کیوبک فٹ کمی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں