قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کاوش ،صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد کی زیرصدارت اہم اجلاس ،پنجاب کی یونیورسٹیز اور کالجز کے عہدیداروں نے ریکارڈ بنانے کیلئے طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی

بدھ 19 فروری 2014 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں کالجز اور یونیورسٹیز کی انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کو بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے میٹنگ ہال میں ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان کے علاوہ ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور ، ایم پی اے تہیہ نون ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن سمیت ہجویری یونیورسٹی ، لیڈز یونیورسٹی ، نیشنل یونیورسٹی ، کینئرڈ کالج ، امریکن لائسم، پنجاب گروپ آف کالجز، بیکن ہاؤس، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات، ایف سی کالج ، یو ایم ٹی ، امپیریل کالج ، لاہور کالج برائے ویمن ، جی سی یو، علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاطمہ جناح میڈیکل کالج، کوئین میری کالج، فاطمہ میموریل میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف لاہور ، یونیورسٹی آف سرگودھا ، یونیورسٹی ایجوکیشن آف لاہور ، بی زیڈ یو لاہور کیمپس ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج لاہور ، سپیریئر یونیورسٹی آف لاہور ، یو ای ٹی لاہور ، لاہور گرائمر سکول، کپس گروپ آف کالجز، لیڈز گروپ آف کالجز، اپوا کالج فار ویمن ، گورنمنٹ کالج فار ویمن ، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلشن راوی ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ، گورنمنٹ کالج فار بوائز ٹاؤن شپ ، خواجہ رفیق شہید کالج والٹن روڈ لاہور کے عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان اعلیٰ تعلیمی اداروں کے عہدیداروں نے 24فروری کو پنجاب یونیورسٹی میں قومی ترانہ پڑھنے کے عالمی ریکارڈ بنانے کی کاوش کے موقع پر طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ کھیل رانا مشہود احمد نے کہا کہ قومی ترانہ پڑھنے کے عالمی ریکارڈ کی کاوش میں شریک طلبہ و طالبات ہمیشہ اس شرکت کو زندگی کے سب سے بڑے اعزاز کے طور پر یاد رکھیں گے ۔

ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور نے بتایا کہ قومی ترانہ پڑھنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کی سہولتوں کیلئے ٹرانسپورٹ سمیت سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 24فروری کو پونے دو لاکھ پاکستانی تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں