قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ، سعید اجمل نے بھی رپورٹ کر دی

بدھ 19 فروری 2014 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی لاہور میں جاری رہا ، سپنر سعید اجمل نے بھی رپورٹ کردی ، پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق چیئرمین خالد محمود کے ہمراہ تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا ۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق چیئرمین خالد محمود نے بھی تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو لیکچر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں