اداکارہ ثناء اگلے ماہ ملائیشیا روانہ ہونگی
تازہ ترین : 1

اداکارہ ثناء اگلے ماہ ملائیشیا روانہ ہونگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) اداکارہ ثناء اگلے ماہ ملائیشیا روانہ ہوں گی جہاں وہ دو ہفتے قیام کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء ہر سال مارچ میں چھٹیاں منانے کے لئے ملائیشیا جاتی ہیں اور وہ اس روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے آئندہ ماہ مارچ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے ملائیشیا روانہ ہوں گی ۔ اداکارہ ثناء ملائیشیا میں مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ شاپنگ بھی کریں گی ۔ ملائیشیا سے واپسی کے بعد اداکارہ ثناء فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/02/2014 - 14:19:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں