ترکی کی پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’ ’ محبت اک اتفاق “ فلم بینوں کی ..
تازہ ترین : 1

ترکی کی پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’ ’ محبت اک اتفاق “ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) ترکی کی پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’ ’ محبت اک اتفاق “ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ، فلم نے ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ بزنس کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کی فلم ” محبت اک اتفاق“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے لئے اُردو زبان میں ڈبنگ کرنے کے بعد ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا ۔فیملیوں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رُخ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کی فلم ” محبت اک اتفاق “ نے ایک ہفتے کے دوران دیگر غیر ملکی فلموں کی نسبت ریکارڈ بزنس کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم بزنس کا شاندار ریکارڈ قائم کرے گی ۔

وقت اشاعت : 19/02/2014 - 14:18:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں