عدالت کا ریمنڈ ڈیوس کیس میں مقتول فہیم کے ورثا ء کو دیت دینے کا حکم

بدھ 19 فروری 2014 13:24

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) سیشن عدالت لاہور نے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کیس میں مقتول فہیم کے ورثا ء کو دیت دینے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایڈیشنل سیشن جج اکمل خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو مقتول فہیم کی والدہ مسرت بی بی نے موقف اختیار کیا کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد کو دیت کی ادائیگی ہو چکی ہے لیکن فہیم کی دیت ابھی تک ادا نہیں کی گئی جبکہ فہیم کی اہلیہ بھی انتقال کر چکی ہے۔لہٰذاعدالت انصاف فراہم کرے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کی والدہ مسرت بی بی کو دیت دینے کا پنجاب حکومت کو حکم جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں