لاہور،مقتولین کی بظاہر کسی سے دشمنی نہیں تھی ، اہل محلہ سے بھی اچھے تعلقات تھے ‘ پڑوسیوں کی گفتگو،پڑوسی قتل کی لرزہ خیز واردات سے مکمل لا علم رہے ،پولیس نے پڑوسیوں سے معلومات حاصل کیں

منگل 18 فروری 2014 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں قتل کی لرزہ خیز واردات سے پڑوسی مکمل طور پر لا علم رہے ۔ ایک ہی گھر کے قتل ہونے والے آٹھ افراد کے پڑوسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقتولین کی بظاہر کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور ان کا آپس میں بھی کبھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

پڑوسیوں نے بتایا کہ مقتولین کے تمام اہل محلہ سے اچھے تعلقا ت تھے اور ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا بھی تھا تاہم انہیں اس قتل کی لرزہ خیز واردات کا بالکل علم نہیں ہو سکا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام افراد کو رات کے آخری پہر یا علی الصبح قتل کیا گیا ۔علاوہ ازیں پولیس نے بھی مقتول کے اطراف میں رہائش پذیر پڑوسیوں سے ضروری معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں