پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، لیڈی ہیلتھ ورکز کے مطالبات تسلیم کرکے انہیں فوری مستقل ..
تازہ ترین : 1

پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، لیڈی ہیلتھ ورکز کے مطالبات تسلیم کرکے انہیں فوری مستقل کیا جائے، چودھری پرویز الٰہی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری الٰہینے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہو ش کے ناخن لے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں ۔انہوں نے اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والی خواتین سے مکمل یک جہتی کا اظہار اور انکے مطالبات کی پر زور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن بلا تاخیر جاری کیا جائے۔

ان کی پچھلی تنخواہوں کی یک مشت ادائیگی کے علاوہ تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ بھی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ہزاروں خواتین کا سڑکوں پر احتجاج اور دھرنا پر مجبور ہونا افسوسناک ہے ہو نا یہ چاہیے تھا کہ ملک وقوم کی خدمت کرنے والی ان خواتین کو انہیں اپنے جائز مطالبات کیلئے گھر بار چھوڑ کر باہر نکلنا نہ پڑتا اور اگر مجبورا انہوں نے یہ اقدام کیا ہے تو پنجاب حکومت کو انکے مطالبات فوری تسلیم کر لینے چاہئیں تھے۔چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ کھلے آسمان تلے دھرنا دینے والی قوم کی بیٹیوں کو شامیانے لگانے سے بھی روک دینا غیر انسانی سلوک ہے ۔

وقت اشاعت : 18/02/2014 - 16:42:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں