لاہور: شہباز شریف کا پتنگ بازی کے واقعات پر سخت نوٹس، چار ایس ایچ اوز معطل

منگل 18 فروری 2014 12:41

لاہور: شہباز شریف کا پتنگ بازی کے واقعات پر سخت نوٹس، چار ایس ایچ اوز معطل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا۔ پتنگ بازی کی شکایات پر لاہور کے چار ایس ایچ اوز معطل جبکہ دو ڈی ایس پیز تبدیل کر دیے گئے۔ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود لاہورکے مختلف علاقوں میں آئے روز پتنگ بازی سے شہریوں کے گلے کٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان واقعات کا وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف نے سخت نوٹس لیا ہے۔ ان کی ہدایت پر پتنگ بازی کی شکایات کے حوالے سے لاہور کے چار ایس ایچ اوز معطل جبکہ ڈی ایس پی مغلپورہ اور ڈی ایس پی بادامی باغ تبدیل کئے گئے ہیں۔ معطل ہونے والے ایس ایچ اوز میں ایس ایچ او مغل پورہ حسنین علی ملک، ایس ایچ او شالیمار شبیر اعوان، ایس ایچ او برکی غلام عباس اور ایس ایچ او بادامی باغ محمد اشفاق شامل ہیں۔ وزیر اعلٰی شہباز شریف کا کہنا ہے پتنگ بازی کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں