لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دھڑے بندی کا شکار
تازہ ترین : 1

لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دھڑے بندی کا شکار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دو گروپوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ ایک گروپ نے دھرنا ختم کردیا جبکہ دوسرے گروپ کا دھرنا جاری ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر گزشتہ صبح 9 بجے دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا،مظاہرین سے مذاکرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ 5 مارچ کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت مستقل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا اور مارچ ہی میں انہیں مستقل کر دیا جائے گا،جس کے بعد مظاہرین کے ایک گروپ نے دھرنا ختم کردیا۔

دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکر پنجاب کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ آج ہی تین لیٹردیے گئے تھے،مگر سب جھوٹے ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے موجودہ اجلاس میں بل پاس کرانے کا وعدہ کیاتھا،اب 5 مارچ تک بل پاس کرانے کاکہاجارہاہے ،جسے ہم نہیں مانتے اور اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/02/2014 - 11:47:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں