پنجاب یوتھ فیسٹول ،بیک وقت ڈیڑھ لاکھ افراد کے قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کرنیکی تاریخ میں توسیع،تاریخ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کے کہنے پر بڑھائی گئی ،19کی بجائے 24فروری کوکوشش کی جائیگی

پیر 17 فروری 2014 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹول کے سلسلہ میں بیک وقت ڈیڑھ لاکھ افراد کے قومی ترانہ پڑھ کر گنز بک کے لئے ریکارڈ قائم کرنے کی تاریخ 19سے بڑھا کر 24فروری کر دی گئی ۔یہ تاریخ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کے کہنے پر آگے بڑھائی گئی ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ یوتھ فیسٹیول میں 42ہزار سے زائدپاکستانی نوجوانوں نے قومی ترانہ پڑھ کرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو بھارت نے گزشتہ برس 1,21,653افراد کی مدد سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

(جاری ہے)

بھارت کا ریکارڈ توڑنے کے لئے19فروری کو کوشش کی جانا تھی تاہم اب اسے 24فرور ی کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کر کے انتظاما ت کا جائزہ لیا۔ ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر عثمان انور ، ایم پی اے تاہیا نون اور ایس ایس پی آپریشنز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں اس روز سب سے زیادہ افراد قومی پرچم لہرانے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کرینگے۔ یہ ریکارڈ اس وقت سپین کے پاس ہے جس میں 30ہزار افرادنے سپین کا پرچم ایک ساتھ لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ پاکستان ڈیڑھ لاکھ افراد کی مدد سے یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں