لاہورہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو حلقہ پی پی 150 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست کی سماعت سے روکدیا

پیر 17 فروری 2014 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو حلقہ پی پی 150 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست کی سماعت سے روکتے ہوئے فریقین کو 11مارچ کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ۔سوموارکے روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میاں مرغوب نے حلقے میں واضح برتری کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تاہم تحریک انصاف کے مہر واجد نے دھاندلی کے الزامات کے تحت الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی ہے جس میں ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات پر دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے بھی درخواست سماعت کے منظور کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ان کے اعتراضات نہیں سنے گئے لہٰذاالیکشن ٹریبونل کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد الیکشن ٹریبونل کو مزید کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 11مارچ کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں