حکومت اور طالبان مذاکراتی عمل کامیاب بنا کرملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنادیں‘ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 17 فروری 2014 16:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمدجنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کا میاب بناکر ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنادیں، دوطرفہ مذاکرات میں عملی طور پر پیش رفت خوش آئند ہے، ملک میں ٹارگٹڈآپریشن کاشورمچانے والے قوم کے ساتھ مخلص نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جہاں کہیں بھی آپریشن کیاگیا وہیں حالات کنٹرول میں آنے کی بجائے نفرتیں مزید بڑھیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مغربی سرحد کی حفاظت قبائل نے ہمیشہ بخوبی سرانجام دی ہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں وطن عزیز میں اندرونی خلفشار اورفسادات کی آگ کوبھڑکانا چاہتی ہیں۔(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ امریکی غلامی کاطوق گلے میں پہنانے والوں نے پاکستان کوتباہی وبربادی کے کنارے پر پہنچادیا ہے۔کشکول کوتوڑنے تک نہ ملکی معیشت کو سہارامل سکتا ہے اور نہ ہی امریکہ کی ”جی حضوری“ ختم ہوسکتی ہے۔
شریعت کے خلاف ”واویلا “کرنے والے اسلام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ملک وقوم کودرپیش مسائل کاحل اسلامی نظام حیات میں پنہاں ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اخترنے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے اورجلدبازی میں کوئی بھی ایسا اقدام نہ کرے جس کے نتائج ساری قوم کو برداشت کرناپڑیں۔مذاکراتی عمل میں پیش رفت سے سیکولرعناصر کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔امریکی نام نہاد دہشتگردی کے خلاف 12برس سے جاری جنگ سے باہر نکلنے کاوقت آگیا ہے۔حکمران فہم وفراست سے کام لے کر معاملات کوآگے بڑھائیں اور ایسے فیصلوں سے اجتناب کریں جو ملک وقوم کے مفاد میں نہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار