ہمیں انڈسٹری کی بحالی کیلئے وقت کے ساتھ ساتھ چلنا ہو گا ،اپنی ثقافت کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ‘ جیا علی

پیر 17 فروری 2014 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) ماڈل واداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ ہماری فلمیں جس ڈگر پر بنائی جارہی ہیں، اس کا کوئی مستقبل نہیں اور بحران کی اصل وجہ بھی یہی ہے، ہمیں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے وقت کے ساتھ چلنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور کمرشلز سے ہی کیا تھا ۔فلم کی طرح ٹی وی پر بھی منتخب کام کرنے کے نظریے پر چل رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے فنکار ہمارے ٹی وی ڈراموں اور فنکاروں کی تعریف کرتے ہیں جو کہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انڈسٹری کی بحالی کے لئے وقت کے ساتھ ساتھ چلنا ہو گا لیکن ہمیں اپنی ثقافت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں