امید ہے بہت جلد ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوجائیگی‘ علی عظمت

پیر 17 فروری 2014 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پاپ گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال کی وجہ سے بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن غیر ملک میں جا کر پرفارم کرنے کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں پاکستانی میوزک کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے خاص طور سے بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں کہ انہیں اپنے ملک کے فنکاروں کے اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی اور ہم ایک بار پھر اپنے ملک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں