جب تک کوئی ایک بھی اچھی فلم بنانے والا موجود ہے پاکستان فلم انڈسٹری کا وجود برقرا رہے گا ‘ ندیم

پیر 17 فروری 2014 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سینئر ادکار ندیم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے بحالی کیلئے کام شروع کردیا ہے، ان میں ایک نئی سوچ اور نیا ولولہ موجود ہے جو آنے والے دنوں میں ہماری فلم انڈسٹری کو ایک نیا انداز دے گا۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی اور معیاری فلم ہی ہماری انڈسٹری کو نئی زندگی دے گی ۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں پڑوسی ملک کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر اور تہذیب کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے دنیا کو ہمیں یہ بتانا ہے کہ ہماری تہذیب اور ثقافت کیا ہے ۔ ہماری شناخت ہی ہماری ثقافت ہے اپنی فلموں کے ذریعہ اسے ہم بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہوگی جب تک کوئی ایک بھی اچھی فلم بنانے والا موجود ہے فلم انڈسٹری کا وجود برقرا رہے گا کیونکہ فلمیں ہی ہمارے عوام کو تفریح فراہم کرنے کا سب سے بہتر ذریعہ ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں