سٹی ٹریفک پولیس کل رائیونڈ اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں لرنر پرمٹ کیمپ لگائے گی‘ سی ٹی او لاہور

پیر 17 فروری 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کل منگل رائیونڈ اور قلعہ گجر سنگھ،بدھ کو صدیقہ اور پی سی ایس آئی آر کالونی،جمعرات کومرغزار کالونی اور ہفتے کو پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں لرنر کیمپ جبکہ آج ( منگل ) پینتھرٹائر، بدھ کو تاجروں کیلئے صدیق ٹریڈ سنٹر،جمعرات کو کامسٹ اور ہفتے کو رائیونڈ میں ٹیسٹنگ کیمپ لگائے جائیں گیں۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت، محفوظ ڈرائیونگ کا احساس دلانے ،قیمتی وقت کو بچانے اورلائسنس کے حصول میں مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے موبائل لرنر پر مٹ وین اور موبائل ٹیسٹنگ یونٹ سے کالجوں، یونیورسٹیز،سرکاری و نیم سرکاری دفاتر،مختلف آرگنائزیشز،ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت مختلف یونین کونسلز میں جاکر لاکھوں شہریوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر لر نرپر مٹ اور فریش ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری و نیم سرکاری ادارہ، کالج ، یونیورسٹی اورآرگنائزیشن جس میں لرنر پرمٹ حاصل کر نے والے افراد کی تعداد 50یا اس سے زائد ہو تو وہ اپنے گھر کی دہلیز پر مو بائل لر نر پر مٹ وین کی سہولت حاصل کر نے کیلئے 0300-7201616اور سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر رابطہ کر سکتے ہیں۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں