عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور لاہور تنظیموں کے اختلافات کھل کرسامنے ..
تازہ ترین : 1

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور لاہور تنظیموں کے اختلافات کھل کرسامنے آگئے ،پارٹی سربراہ کا ناراضگی کا اظہار،اختلافات ختم کرنے کی ہدایت ،صوبائی کونسل کااجلاس 2مارچ کو طلب کرلیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور لاہور تنظیموں کے اختلافات کھل کرسامنے آگئے ، عمران خان نے صوبائی کونسل کااجلاس 2مارچ کو طلب کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو اختلافات بھلا کر ضمنی انتخابات کی تیاری او رپارٹی کی مضبوطی کیلئے ملکر چلنے کی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اور ضلعی تنظیموں کااجلاس گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات ،بلدیاتی انتخابات کی تیاری سمیت دیگر امور زیر غور ائے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور لاہور تنظیموں کے درمیان کھل کر سامنے آ گئے جس پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی ۔ عمران خان نے گفتگو کرتے کہا کہ تحریک انصاف میں موجود تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں ہمیں چھوٹے موٹے اختلافات کو ایسا رنگ نہیں دینا چاہیے سے پارٹی کو نقصان پہنچے ۔ عمران خان نے صوبائی کونسل کا اجلاس 2مارچ کو طلب کر لیا ہے جس میں اہم معاملات زیر بحث لائے جائینگے ۔

وقت اشاعت : 16/02/2014 - 21:08:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں