حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “اقتدار آئینی مدت پورا کر تا نظر نہیں آتا‘ اپوزیشن لیڈر،ان کی اپنی ہی پا لیساں انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں ،دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے کیلئے تیار ہیں‘ محمو دالرشید

اتوار 16 فروری 2014 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی اپنی پا لیساں انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں ‘حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “اقتدار آئینی مدت پورا کر تا نظر نہیں آتا ‘عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پرتحر یک چلانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ‘عمران خان اقتدار نہیں ملک اور قوم کی بات کرتے ہیں مگر حکمران کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ‘پنجاب حکو مت صوبے کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کے مطابق کام کر رہی ہے ۔

گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو د الرشید نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی پالیسیاں لاہور اور پنجاب کے عوام کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن رہی ہیں مگر حکمران اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم سے کوئی بھی انتخابی وعدہ پو رانہیں کیا جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے اور ان حالات میں حکمرانوں کی اپنی پا لیساں ہی ان کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحر یک کیلئے تیار ہے اور جیسے ہی پارٹی چےئر مین عمران خان کوئی فیصلہ کر ینگے ہم اس کے تحت ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کر نیوالے پنجاب کے حکمران صوبے اور عوام کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں