حکومت کا ڈینگی کی وباء کی پیشگی روک تھام کیلئے اگلے ماہ سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1

حکومت کا ڈینگی کی وباء کی پیشگی روک تھام کیلئے اگلے ماہ سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء)صوبائی حکومت نے موسم گرمامیں ڈینگی کی وباء کی پیشگی روک تھام کے لئے اگلے ماہ سے ڈینگی کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پرمحکمہ صحت ، ضلعی حکومتوں اور دیگر اداروں کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی تیاریاں شروع کردیں اور سپرے سمیت دیگر اقدامات تجویز کریں ۔

وقت اشاعت : 16/02/2014 - 15:22:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں