دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہی اسٹیڈیم پاکستان ..
تازہ ترین : 1

دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،حمزہ شہباز شریف ،صوبائی وزیر رانا مشہود اور دیگر کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، ایک دوسرے کو مبارکباد دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء)پنجاب یوتھ فیسٹول میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیڈیم میں موجود یوتھ فیسٹول کے چیئرمین حمزہ شہباز شریف ، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور ڈی جی سپورٹس عثمان انور سمیت دیگر کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی ۔ حمزہ شہباز شریف نے خود ڈائس پر آ کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/02/2014 - 22:49:22

اپنی رائے کا اظہار کریں